پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کا پہلا میچ ناکام، نیدرلینڈز نے 5-2 سے شکست دے دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرو ہاکی لیگ کے پہلے ہی گروپ میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں 5-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے آغاز میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کیا اور ابتدائی برتری حاصل کی، تاہم نیدرلینڈز نے بعدازاں کھیل پر مکمل کنٹرول قائم کرتے ہوئے نتیجہ اپنے نام کر لیا۔

latest urdu news

پاکستان کی جانب سے پہلا گول حنان شاہد نے اس وقت کیا جب انہوں نے بائیں جانب سے خوبصورت ڈرائیو لگاتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچایا۔ دوسرے کوارٹر میں صفیان خان نے پنلٹی کارنر پر گول داغ کر پاکستان کی برتری کو مزید مستحکم کیا، لیکن یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔

نیدرلینڈز نے میچ کے درمیانی حصے سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ شروع کیا اور یکے بعد دیگرے گول کرتے ہوئے پاکستان پر دباؤ بڑھا دیا۔ آخری 15 منٹ میں بھی ڈچ ٹیم نے مکمل برتری قائم رکھتے ہوئے پاکستان کو مقابلے میں واپسی کا کوئی موقع نہ دیا۔

پاکستان نے بنگلا دیش کو آخری ہاکی میچ میں بھی شکست دے کر کلین سوئپ کر لیا

میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے جانے والے نیدرلینڈز کے تجمین راینگا نے کہا کہ ابتدا میں انہیں پاکستان کے اندازِ کھیل کو سمجھنے میں وقت لگا، لیکن جیسے جیسے وقت گزرا ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوتی گئی اور وہ قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ان کے مطابق پاکستان کی تیاری کے انداز سے لاعلمی کے باوجود ٹیم نے حالات کا درست اندازہ لگا کر حکمتِ عملی اپنائی۔

پاکستان ہاکی ٹیم اب اپنا اگلا میچ 12 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی، جسے قومی ٹیم کے لیے اہم اور فیصلہ کن مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter