قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی معطل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے غیر ملکی کرکٹ لیگز میں کھیلنے کے لیے این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) معطل کر دیے ہیں۔ اس فیصلے سے پاکستان کے اہم کھلاڑی متاثر ہوں گے۔

latest urdu news

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے این او سی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق غیر ملکی لیگز کے لیے جاری این او سیز کو معطل کر کے ہولڈ پر رکھ دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی شکست کے ایک دن بعد لیا گیا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے پہلے بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف کو بگ بیش لیگ میں کھیلنے کے لیے این او سی جاری کیے تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter