پی سی بی کا نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نجی اسکول سے اسکالرشپ معاہدہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان کھلاڑیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے نجی اسکول کے ساتھ اسکالرشپ معاہدہ کرلیا ہے۔

یہ معاہدہ لاہور میں پی سی بی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب میں طے پایا، جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تھے۔ تقریب میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللّٰہ خرم نیازی اور جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیاء بھی شریک ہوئے۔

latest urdu news

معاہدے کے تحت ملک کے 16 ریجنز سے تعلق رکھنے والے انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز کے 120 نمایاں کھلاڑیوں کو مکمل مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔ یہ سہولت 31 جولائی 2028 تک جاری رہے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کی تعلیمی معاونت خوش آئند اقدام ہے، اس سے کھلاڑی نہ صرف کھیل میں مہارت حاصل کریں گے بلکہ تعلیم پر بھی بھرپور توجہ دے سکیں گے۔

نجی اسکول کی جانب سے فراہم کردہ یہ اسکالرشپ پروگرام پی سی بی کے "تعلیم و کھیل ساتھ ساتھ” وژن کا حصہ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter