سہ ملکی ٹی 20 سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز اور ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور چیف سلیکٹرعاقب جاویدنے ٹیم کا باضابطہ اعلان کیا۔ چیف سلیکٹر کے مطابق ٹیم کی قیادت اس بار بھی آل راؤنڈرسلمان آغا کے سپرد کی گئی ہے۔

latest urdu news

اعلان کردہ اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی اور صفیان مقیم شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ جو کھلاڑی پرفارم کرے گا، وہی کھیلے گا، کسی کھلاڑی کے کیریئر پر فل اسٹاپ نہیں لگایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ فخر زمان پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان کے مستقبل کے حوالے سے کہنا قبل از وقت ہے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر اعظم کے پاس موقع ہے کہ وہ بگ بیش لیگ میں پرفارم کر کے اپنی فارم ثابت کریں۔

یاد رہے کہ پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی سہ ملکی سیریز29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، جبکہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابوظہبی اور دبئی میں ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter