پاکستان کبڈی فیڈریشن نے عبید اللہ راجپوت پر پابندی عائد کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کبڈی فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے اور میدان میں بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کھلاڑی عبید اللہ راجپوت پر پابندی عائد کردی ہے۔

latest urdu news

لاہور میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس چیئرمین چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں عبید اللہ راجپوت پر پابندی کے معاملے کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین نے کہا کہ کھلاڑی کو پابندی کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہوگا اور کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کھلاڑی کو بغیر این او سی کے باہر کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واقعات کی تفصیلات

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بحرین میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں عبید اللہ راجپوت بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے بھارتی جرسی پہن کر میدان میں اترے اور بھارتی جھنڈا لہرانے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور نے کہا کہ بحرین ٹورنامنٹ میں پاکستان کے 16 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، تاہم یہ قومی ٹیم نہیں تھی اور نہ ہی کسی این او سی کی اجازت حاصل کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود ساختہ ٹیموں اور پروموٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور کسی صورت میں پاکستان کے نام کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مجھے علم نہیں تھا ٹیموں کے نام انڈیا اور پاکستان ہوں گے: عبیداللہ

عبید اللہ راجپوت کا موقف

عبید اللہ راجپوت نے وضاحت کی کہ یہ ٹورنامنٹ ہر سال بحرین میں ہوتا ہے اور وہ پہلے بھی حصہ لے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ ٹیموں کا نام بھارت اور پاکستان رکھا جائے گا۔ گراؤنڈ میں داخل ہوتے وقت دوستوں نے انہیں بتایا کہ وہ بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور کمنٹیٹر کو بھی کہا گیا کہ یہ انڈیا-پاکستان میچ نہیں بلکہ لوکل کپ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہاں جا کر نعرے لگے، لیکن ان کے ذہن میں ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ جھنڈے لہرائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک کپ تھا، ورلڈ کپ نہیں، اور اگر ورلڈ کپ ہوتا تو وہ ضرور پاکستان کے لیے کھیلتے۔ عبید اللہ نے معافی بھی مانگی اور کہا کہ ان کا مقصد کسی کو دکھی کرنا نہیں تھا۔

فیڈریشن کا مؤقف

پاکستان کبڈی فیڈریشن کا موقف ہے کہ قومی کھلاڑی کا بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنا اور جھنڈا لہرانا ناقابلِ برداشت ہے۔ سیکرٹری رانا سرور نے کہا کہ غیر ملکی ٹیم کی جانب سے کھیلنا اور جھنڈا لہرانا افسوسناک ہے اور فیڈریشن ایسے معاملات میں سخت ایکشن لیتی رہے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter