پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں، ون ڈے سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد: پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیمیں تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے لیے فیصل آباد پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیمیں آج فیصل آباد پہنچیں جہاں کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔

latest urdu news

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 6 اور 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی، جبکہ تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter