ناروے کپ فٹبال: پاکستان کی "بیٹر فیوچر” انڈر-15 ٹیم فائنل میں داخل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی نمائندہ فٹبال ٹیم "بیٹر فیوچر” نے ناروے کپ انڈر-15 ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

سیمی فائنل میں بیٹر فیوچر نے میزبان ملک ناروے کے مقامی کلب یالاروسین کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

latest urdu news

اس سے قبل کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے گریکن کلب کو 2-4 سے زیر کیا تھا۔ ٹیم کی مسلسل کامیابیاں نہ صرف پاکستانی نوجوان ٹیلنٹ کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر فٹبال میں پاکستان کی مثبت شناخت بھی اجاگر کر رہی ہیں۔

فائنل میچ کل کھیلا جائے گا، جہاں بیٹر فیوچر کا سامنا ناروے کے ایک اور مضبوط حریف کلب یووکلین سے ہوگا۔

129 سال بعد انگلش فاسٹ بولر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

یہ کامیابی نوجوان پاکستانی فٹبالرز کی انتھک محنت، لگن اور نظم و ضبط کا نتیجہ ہے، اور مستقبل میں بین الاقوامی فٹبال میں پاکستان کی پیش قدمی کے امکانات کو روشن کرتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter