لاہور: پاکستانی ایتھلیٹ Muhammad Arshad نے ایک ٹانگ اٹھا کر 66 بار انگوٹھے پر پُش اپس لگا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا، یہ کارنامہ انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈز میں تیسری بار درج کروایا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق محمد ارشد نے مئی 2025 میں بھی ایک منٹ میں سب سے زیادہ انگوٹھے پر پُش اپس کرنے کی کوشش کی تھی، اور اس بار اپنی مہارت کو مزید بہتر بنا کر 66 ریپس مکمل کیے۔ محمد ارشد نے اس ورزش کی مشکلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے غیر معمولی طاقت، توازن اور ذہنی مضبوطی کی ضرورت ہوتی ہے۔
ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
انہوں نے مزید بتایا کہ ٹریننگ کے دوران ایک ٹانگ کو 90 ڈگری کے زاویے سے موڑ کر انگوٹھے پر توازن قائم کرنا سب سے بڑا چیلنج تھا، اور یہی چیز اس ورزش کو منفرد اور مشکل بناتی ہے۔ محمد ارشد کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے اور انہیں 14 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے افراد کی فہرست میں شامل کر چکی ہے۔
