محسن نقوی کا سدرہ امین کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے دورے کے دوران قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں کیا گیا۔

latest urdu news

محسن نقوی نے مسلسل دو سنچریاں بنانے پر سدرہ امین کے لیے 20 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا، جب کہ دیگر نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کھلاڑیوں کو 10، 10 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے پر اعتماد ہیں اور کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ بغیر کسی دباؤ کے کھیلیں اور اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔

پاکستانی کرکٹر سدرہ امین کی سنچری کے بعد 6 کا اشارہ، بھارتی سوشل میڈیا پر ہنگامہ

یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 اسی ماہ کے آخر میں شروع ہونے جا رہا ہے، جس میں پاکستان ویمن ٹیم کی کارکردگی پر شائقین کی نظریں مرکوز ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter