سابق کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی، لیکن رن ریٹ کے مسئلے کی وجہ سے ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی۔
کراچی میں پریکٹس سیشن کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف میچ کا حوالہ دیا اور کہا کہ وہ اسے برا نہیں کہہ سکتے کیونکہ آخرکار ٹیم نے یہ میچ جیت لیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ میں کبھی کبھار چھوٹے یا کمزور نظر آنے والے حریف بڑی ٹیموں کو ہرا دیتے ہیں، جیسے زمبابوے نے آسٹریلیا کو ہرایا تھا۔
بھارت کے انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں کارکردگی کے سوال پر انہوں نے کہا، "معذرت، میں بھارت کا میچ نہیں دیکھتا۔”
محمد رضوان نے کھلاڑیوں پر جرمانے کے حوالے سے کہا کہ یہ میڈیا کی وجہ سے ہوئے، کیونکہ صحافی اور شائقین ہی ٹیم کے اچھے یا برے پہلو دکھاتے ہیں، جس سے اثر پڑتا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل: نیوزی لینڈ سے شکست زوردار تھپڑ جیسی تھی، ایڈن مارکرام
انہوں نے زور دیا کہ ٹیم نے اپنی بہترین کوشش کی اور رن ریٹ کی کمی کی وجہ سے نتائج پر اثر پڑا، لیکن مجموعی طور پر کارکردگی تسلی بخش تھی۔
