آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم بدستور دوسرے نمبر پر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، بیٹرز میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے شبھمن گل پہلے نمبر پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ دو درجے ترقی کے بعد ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے محمد رضوان پانچ درجے تنزلی کے ساتھ 27ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ فخر زمان ایک درجہ نیچے گر کر 28ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

latest urdu news

باؤلرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج دو درجے ترقی پا کر پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں، سری لنکا کے مہیش تھیکشانا دوسرے اور بھارت کے کلدیپ یادیو تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد 16ویں نمبر پر آ گئے، کوئی بھی پاکستانی باؤلر ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا۔

سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان: اے کیٹیگری ختم، بابر اعظم اور محمد رضوان کی بھی تنزلی

آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلی، محمد نبی دوسری اور زمبابوے کے سکندر رضا تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ اس فہرست میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہو سکا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter