کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں گولز کا نیا عالمی سنگ میل چھو لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتگال کے لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور شاندار عالمی ریکارڈ کے برابر پہنچ کر اپنی فٹبال کیریئر کی فتوحات میں ایک اور باب کا اضافہ کر دیا ہے۔

منگل کی شب پرتگال نے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ہنگری کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 3 گول سے فتح حاصل کی۔ اس میچ میں رونالڈو نے بھی ایک زبردست گول داغا، جس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں 39 گول کرنے والے گوئٹے مالا کے اسٹار کارلوز روئز کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔

latest urdu news

یہ شاندار کارکردگی 40 سالہ رونالڈو کی مستقل فٹنس اور اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اب ان کے بین الاقوامی گولز کی تعداد 141 ہو چکی ہے، جو پرتگال کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کے لیے سب سے زیادہ ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کی جارجینا روڈریگز کو شادی کی پیشکش، 4 ملین ڈالر مالیت کی انگوٹھی تحفے میں دیدی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ رونالڈو نے سعودی سپرکپ کے فائنل میں الاہلی کے خلاف کھیلتے ہوئے النصر کلب کے لیے اپنا 100 واں گول اسکور کیا تھا۔ اس سنگ میل کے ساتھ وہ دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے چار مختلف کلبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے 100 یا اس سے زائد گولز کیے ہوں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter