41
دبئی: ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے ایشین کپ کی ٹرافی طلب کی، جس پر محسن نقوی نے واضح کیا کہ یہ معاملہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق راجیو شکلا نے ٹرافی لینے کے لیے محسن نقوی پر زور دیا، لیکن محسن نے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو ان کے کپتان خود اے سی سی کے دفتر آکر اسے وصول کریں۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے 28 ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی ایشین کپ جیتنے کے بعد محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا، جس سے پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔
بھارت کا محسن نقوی پر ٹرافی “چوری” کا الزام، حقیقت کیا ہے؟
اب تک اس معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے کہ ٹرافی کب اور کس طریقے سے بھارتی ٹیم کو دی جائے گی، اور یہ مسئلہ کرکٹ بورڈز کے درمیان جاری کشیدگی کا حصہ بنا ہوا ہے۔