ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: چین نے پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست دیدی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں میزبان چین نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں میزبان چین نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ چین میں جاری اس ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے واحد گول احمد ندیم نے کیا۔

latest urdu news

پہلا کوارٹر بغیر کسی گول یا پنالٹی کارنر کے ختم ہوا، لیکن دوسرے کوارٹر میں پاکستان کو چار پنالٹی کارنرز ملے جنہیں وہ گول میں تبدیل نہ کر سکا۔ 13 ویں منٹ میں چین کو پہلا پنالٹی کارنر ملا، جس پر یوان لین لو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ ہاف ٹائم تک چین کو ایک گول کی سبقت حاصل تھی۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے احمد ندیم نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا، لیکن اس کے بعد پاکستانی ٹیم متعدد مواقع کے باوجود مزید گول کرنے میں ناکام رہی، اور مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔

فیصلہ کن پنالٹی شوٹ آؤٹ میں پاکستان نے اپنے ابتدائی چار مواقع ضائع کیے، جبکہ چین نے چار میں سے دو گول کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

یہ دوسری بار ہے کہ چین نے پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست دی ہے، اس سے قبل 2006 کے ایشین گیمز میں بھی چین نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ چین پہلی بار ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter