ہفتہ, 15 مارچ , 2025

بین الاقوامی ایکٹو سمز کی فروخت میں ملوث گینگ کے 5 ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی ایکٹو سمز کی فروخت میں ملوث گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا بتانا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی ایکٹو سمز کی فروخت میں ملوث منظم گینگ کے خلاف راولپنڈی میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

latest urdu news

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد عامر، محمد مدثر، محمد ذکریا، سید نور اور وجیہہ محمود شامل ہیں، ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی سمز کی خرید و فروخت کرتے تھے، سمز بلیک میلنگ، بھتہ خوری، فراڈ، جعلی سکیموں اور آن لائن مالیاتی فراڈ میں استعمال ہوتی تھیں۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 335 غیر قانونی سمز اور 5 عدد موبائل فون برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے 3 مقدمات میں سلمان اکرم راجا، ضمیر جھنڈو اور علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر کو پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار دے دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے 3 مقدمات میں سلمان اکرم راجا، ضمیر جھنڈو اور علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter