ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ :بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

دبئی،آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 7ویں میچ میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی گئی ۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بناسکی۔

بھارتی ویمنز ٹیم کی جانب سے 106 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیاگیا ، بھارتی کرکٹر شفالی ورما 32 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔

اس سےپہلے پاکستانی کرکٹر ندا ڈار 28 رنز کیساتھ نمایاں رہیں، منیبہ علی 17، کپتان فاطمہ ثناء 13، سیدہ اروب شاہ 14 رنز بنا سکیں جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی۔

بھارتی بالرز ارون دھتی ردی نے 3، شریانکا پٹیل نے 2 جبکہ عاشا صوبانہ، رینوکا سنگھ، دیپتی شرما نے1،1 وکٹ حاصل کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter