جیلوں میں پاک بھارت میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور،پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا بتانا ہے کہ صوبے کی تمام 44 جیلوں میں قیدی کرکٹ میچ سےمحظوظ ہوں گے، بچوں کی جیلوں میں بھی کرکٹ میچ کی لائیو نشریات کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی پریزن ریفارمز پالیسی کے تحت اسیران کو بہتر شہری بنانے کیلئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے، جیل ریفارمز پالیسی کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں چھوٹے اور بڑے انڈسٹریل یونٹس اور لائبریریز بھی قائم کی گئیں۔

دوسری جانب دبئی میں برطانوی ٹینس سٹار ایما ریڈوکانو کو میچ کے دوران ہراساں کرنیوالے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ کے دوران میچ کے دوسرے راؤنڈ میں ایما ریڈوکانو کو احساس ہوا تھا کہ ایک شخص سٹینڈ میں انتہائی قریب بیٹھ کر انہیں گھور رہا ہے جس پر خاتون کھلاڑی اور اس شخص کے درمیان مبینہ طور پر بعض جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

اس واقعے پر ٹینس سٹار زار و قطار رو پڑی تھیں اور انہوں نے امپائر کو شکایت بھی کی جس پر اس شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter