ڈی آئی خان: شیرانی قبیلے کا گرینڈ امن جرگہ، پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

ڈیرہ اسماعیل خان: علاقے درازندہ میں شیرانی قبیلے کے مشران اور عمائدین نے ایک گرینڈ امن جرگے کا انعقاد کیا جس میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔

اس جرگے میں شیرانی قبیلے کے معززین، علما، اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے علاقائی امن کے قیام، شدت پسندی کے خاتمے اور شرپسند عناصر کی بیخ کنی میں پاک فوج کے شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مشران نے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کی لازوال خدمات کو سراہا،جرگے میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ فتنہ خوارج اور امن دشمن عناصر کے خلاف ریاستی اداروں سے مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا۔

اس موقع پر درازندہ میں تعینات بریگیڈ کمانڈر نے بھی شرکت کی، جنہوں نے علاقائی قیادت کی شراکت اور حمایت پر شکریہ ادا کیا،جرگے کے دوران شرکاء نے تعلیم، صحت اور بالخصوص بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے پاک فوج کی کوششوں پر اظہار تشکر کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter