فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی : جماعت اسلامی کی ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کراچی،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے 22 اپریل کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

شاہراہ فیصل پر جماعت اسلامی کے زیرِاہتمام غزہ مارچ منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں معصوم فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ حکمران اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز بلند کریں، مغربی دنیا کے چہرے غزہ میں ہونے والی تباہی کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، امریکہ میں بھی نصف آبادی فلسطین کی حمایت کر رہی ہے، دنیا کے ہر کونے سے اہل غزہ کے لیے ہمدردی کا اظہار ہو رہا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو اسرائیل کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔

حافظ نعیم نے یاد دلایا کہ بانی پاکستان کے بعد پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا دباؤ تھا، مگر انہوں نے دو ٹوک جواب دیا کہ "ہماری نظریاتی بنیاد برائے فروخت نہیں۔”

انہوں نے واضح کیا کہ 22 اپریل کی ہڑتال کسی جماعت کا سیاسی ایجنڈا نہیں بلکہ فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کا عملی مظاہرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی توثیق فلسطینی قیادت سے حاصل کر لی گئی ہے اور عالمی تحریکوں سے رابطہ کر کے اس ہڑتال کو ایک بین الاقوامی علامتی احتجاج بنایا جائے گا۔

انہوں نے اپیل کی کہ کشمیر سے لے کر گوادر تک پورا ملک اس دن کاروبار بند کر کے یہ پیغام دے کہ حقیقی یکجہتی کیا ہوتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter