جمعہ, 25 اپریل , 2025

عمران خان کی رہائی اب ہماری ضد بن چکی ہے، بیرسٹر سیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی اب ہماری ضد بن چکی ہے۔

پشاور، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اب ہماری ضد بن چکی ہے۔

latest urdu news

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لئے عملی اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے، عمران خان کی رہائی کے لئے ملک کے کونے کونے میں جلسے کیے جائیں گے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ فارم 47 کے جعلی وزراء بڑھکیں نہ ماریں، جلسہ جلوس آئینی حق ہے جہاں چاہے کریں گے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مزید یہ کہنا تھا کہ جعلی کیسز اور ایف آئی آرز جنون کا راستہ نہیں روک سکتے، اوچھے ہتھکنڈوں سے جعلی حکومت نے خود اپنی تباہی کو دعوت دی ہے۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی جانب سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات سوموار کی رات ہوئی، ملاقات کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے خود رابطہ کیا تھا، اس موقع پر صوبے کی سکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر بات ہوئی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور اپنی تقریر پر کھڑے ہیں اور پارٹی بھی ان کے ساتھ بھرپور انداز میں کھڑی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter