9 مئی کیسز میں عمران خان کو فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کیسز میں ملٹری کورٹ ٹرائل کے لیے خود کو فوجی تحویل میں نہ دینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔
علاوہ ازیں آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی جیل خانہ جات کو بھی دائر کردہ درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
دائر کردہ درخواست میں یہ استدعا کی گئی کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے، یقینی بنایا جائے کہ عمران خان سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے پنجاب کی ترقی اور عوامی ریلیف کے لیے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی پی کی نمائندگی حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن اور حیدر گیلانی نے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی نمائندگی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کی۔