اسلام آباد ، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 64.71 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پٹرول سستا کرنے کے بجائے پٹرولیم لیوی میں اضافہ کر کے بجلی سستی کرنے کے آپشن پر بھی غور کر رہی ہے، مجوزہ تجویز کے مطابق اگر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جائے تو بجلی کی قیمت میں 7 سے 8 روپے فی یونٹ تک کمی کی جا سکتی ہے، جس سے گرمیوں میں عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
اس وقت حکومت پٹرول اور ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے،یاد رہے کہ 31 مارچ کو بھی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے بجائے بجلی کی قیمت میں رد و بدل کیا تھا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 15 اپریل تک متوقع ہے۔
