اسلام آباد، وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معاشی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور اسلام آباد کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے اقدامات کی تعریف کی گئی ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ اسلام آباد پر دھاوے کو ناکام بنانے میں اسلام آباد پولیس نے شاندار کردار ادا کیا۔
پاک فوج، پنجاب پولیس اور رینجرز نے بھی صورتحال برقرار رکھنے میںبڑا ہم کردار ادا کیا۔
کانسٹیبل حمید شاہ نے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، اللہ تعالیٰ انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو ملک کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی، جبکہ دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی معترف ہے،لیکن سیاسی مخالف پاکستان کی ترقی میںرکاوٹ ڈالنے چاہتے ہیں ۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سےپی ٹی آئی احتجاج کے دوران اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیاگیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے شہید کانسٹیبل حمید شاہ کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاگیا ، حمید شاہ شہید اور دیگر ڈیوٹی اہلکاروں پر تشدد کی شدید مذمت بھی کی۔
