اسلام آباد، رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے کل حکومت کو ایک موقع اور دیا ہے۔
علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہا کہ عمران خان نے کل حکومت اور ریاست کو ایک موقع اور دیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جلسہ صرف موخر کیا گیا منسوخ نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ختم نبوت کا اہم مسئلہ تھا، مذہبی جماعتیں ساری اسلام آباد میں تھیں، انہی مسائل کے پیش نظر جلسہ مؤخر کیا گیا۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اچھے دن آئیں گے، انتشاری ہم نہیں انتشاری کوئی اور لوگ ہیں، انہوں نے کہا کہ 9 مئی ہمارا پرامن احتجاج تھا۔
علی محمد خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے بھاری دل کے ساتھ جلسہ موخر کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 ستمبر کو جلسہ لازمی ہوگا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اب حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ 8 ستمبر کو ہمیں پرامن جلسہ کرنے دیں۔