ایس سی او کانفرنس پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی، عطاتارڑ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ایس سی او کانفرنس پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی، اسکے ذریعے معاشی اور علاقائی روابط کو فروغ ملے گا۔

ایس سی او کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں سے متعلق غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اہم ایونٹ ایس سی او کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، ایس سی او کیلئے وفاقی دارلحکومت کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ کانفرنس علاقائی تعاون سے متعلق اہم فورم ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی، اس سے معاشی اورعلاقائی رابطوں کو فروغ ملے گا۔

ایس سی او سمٹ کی سائیڈ لائن پر سربراہان مملکت کی دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی، پاکستان خطے میں تجارت کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے آزادانہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر ابھر رہا ہے، ملائیشیا کے وزیراعظم کا کامیاب دورہ رہا، دورے میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا ہے ۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کی جانب سے پاکستانی برآمدات بڑھانے کا یقین دلایاگیا ، چاول، حلال گوشت سمیت برآمدات سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter