ن لیگ نے کبھی صوبائیت یا ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ہم قومی ترقی پر یقین رکھتے ہیں: عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایک قومی جماعت ہے، جو ہمیشہ قومی سوچ اور یکجہتی کو ترجیح دیتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ن لیگ نے کبھی صوبائیت، نہری نظام یا ڈیم کارڈ جیسے جذباتی اور علاقائی ایشوز کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال نہیں کیا۔

latest urdu news

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس ٹیم کو "ناتجربہ کار” کہا جا رہا ہے، اسی ٹیم نے صرف ڈیڑھ سال میں پنجاب میں 80 منصوبے مکمل کر کے تبدیلی کی بنیاد رکھی ہے۔

انہوں نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی 17 سالہ حکمرانی کے دوران کراچی اور دیگر علاقوں کی بدحالی آج بھی عوام کے ذہنوں میں تازہ ہے۔

صوبائی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا ہے: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سندھ کے گزشتہ سیلاب میں بیرونی امداد کے باوجود آج بھی تباہی کا منظر موجود ہے، جبکہ حالیہ پنجاب سیلاب میں جو تعاون پیپلزپارٹی کی جانب سے ملا، وہ پنجاب ہمیشہ یاد رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کسی خاص علاقے کی جماعت نہیں بلکہ پوری قوم کی نمائندہ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter