پنجاب حکومت میں صحت کارڈ سہولت جاری ہے، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں صحت کارڈ بدستور جاری ہے، جبکہ بلوچستان میں مظالم پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش کیوں ہیں؟

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے علمبردار بلوچستان میں ہونے والے مظالم پر آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ظلم پر ہم سب آواز بلند کرتے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں اور اس عفریت سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات ضروری ہیں۔

latest urdu news

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا اولین ایجنڈا صحت ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اس شعبے کو بہتر بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صحت کارڈ پر مریضوں کا علاج اب بھی جاری ہے اور اس کے بند ہونے سے متعلق تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ان کے مطابق صحت کارڈ کا استعمال نجی اسپتالوں میں جاری ہے، جبکہ سرکاری اسپتالوں میں اس کا غلط استعمال ہو رہا تھا، جس کی آڈٹ رپورٹ جلد منظرِ عام پر آئے گی۔

پی ٹی آئی کے احتجاجی منصوبوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب نے نہ پہلے کسی ایسی کال پر ردعمل دیا اور نہ اب دے گا۔ انکشاف کیا کہ اطلاعات کے مطابق کے پی حکومت سے پی ٹی آئی کی تحریک کے لیے فنڈز نکلوائے جا رہے ہیں۔

نئی نمبر پلیٹ نہ لگانے پر چالان، سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

بارشوں کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ طوفانی بارش میں پانی کھڑا ہونا قدرتی امر ہے، لیکن سوشل میڈیا پر جو تصویریں وائرل ہوئیں، وہ دراصل ڈی ایچ اے لاہور کی تھیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ڈی ایچ اے پنجاب حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، اور وہاں کے عوام جنہیں ووٹ دیتے ہیں، وہی ان سے جواب طلب کریں۔

یاد رہے کہ** ماضی میں بھی لاہور میں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سوشل میڈیا پر ڈی ایچ اے کی تصاویر کو حکومت پنجاب کے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کی گئی تھی، جس کی متعلقہ حکام کی جانب سے وضاحت کی جاتی رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter