سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں پیش ہوئے، جہاں استغاثہ نے کیس کے آخری دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرائے۔
نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر شاہد پرویز نے بطور گواہ عدالت میں اپنے بیانات قلمبند کروائے، جس کے ساتھ ہی مقدمے میں کل 20 گواہان کے بیانات مکمل ہو گئے۔ ان میں سے 18 گواہان پر جرح بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ آئندہ سماعت میں امکان ہے کہ گواہان پر باقی رہ جانے والی جرح مکمل کی جائے گی یا فریقین کی طرف سے حتمی دلائل دیے جائیں گے۔
توشہ خانہ ٹو کیس: بلغاری جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف، دو اہم گواہان سامنے آگئے
یاد رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری تحائف کی قیمت کم ظاہر کر کے غیر قانونی طور پر انہیں ذاتی ملکیت میں منتقل کیا۔ کیس کی سماعت جیل ٹرائل کے طور پر ہو رہی ہے، اور عدالتی کارروائی میں تیزی آتی جا رہی ہے۔