توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سوالنامے جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف سماعت اہم مرحلے پر پہنچ گئی ہے۔

latest urdu news

کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، جنہوں نے دونوں ملزمان کو 342 بیان کے سوالنامے فراہم کیے ہیں۔ دونوں کے سوالنامے 29-29 سوالات پر مشتمل ہیں۔

کیس میں اب تک کل 20 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں اور وکلاء صفائی کی جانب سے ان گواہان پر جرح بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون پر جرح کی، جو کیس کے اہم گواہ ہیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس: اڈیالہ جیل میں سماعت، 20ویں گواہ پر جرح، سماعت کل تک ملتوی

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کہا ہے کہ وہ اپنے سوالنامے کے جوابات اسی دن عدالت میں جمع کرائیں۔ اس موقع پر عمران خان کی تینوں بہنیں، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سیف، بیرسٹر علی ظفر، مشال یوسفزئی اور وکیل احمد مصر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں اگلی سماعت پر تمام جواب اور دلائل سنے جائیں گے جو کیس کے آئندہ فیصلہ کن مراحل کا تعین کریں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter