آئندہ پنجاب پر بات کرنے سے پہلے سو بار سوچیں:مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک بار پھر بلاواسطہ طور پر پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ سیلاب کے دوران پنجاب پر تنقید کرتے رہے۔

latest urdu news

اب وہ معافی مانگیں۔ لاہور میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کیوں معافی مانگے، عوام کی خدمت میرا فرض ہے، اور میں نے ہر موقع پر اپنے عوام کے حق میں آواز بلند کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں الیکٹرک بسیں عوام کے لیے تحفہ ہیں اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ایسی ہی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے والد نواز شریف اور چچا شہباز شریف کی روایت کو آگے بڑھایا ہے، اور آج لاہور کا چپہ چپہ ترقی کی گواہی دے رہا ہے۔

میری گاڑی میں وائی فائی، سی سی ٹی وی نہیں مگر عوام کی گاڑیوں میں ہے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ مخالفین کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، جو بیٹھ کر تنقید کرتے ہیں، وہ پہلے اپنے صوبوں کی حالت دیکھیں۔ میانوالی کا ایک شخص اقتدار میں آیا لیکن اپنے ہی شہر میں بس سروس نہ دے سکا، آج وہاں کے عوام بھی خوش ہیں کہ بسیں چل پڑی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کے دوران ہماری حکومت نے کسی سے امداد نہیں مانگی، ہم نے اپنے وسائل سے عوام کی مدد کی۔ نہ صرف انسانوں کو بچایا بلکہ جانوروں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ ہماری ٹیمیں چودہ چودہ دن گھروں کو نہیں گئیں، ہم نے اپنے فرض کو عبادت سمجھ کر ادا کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدر آصف زرداری قابل احترام ہیں، بلاول بھٹو زرداری میرے بھائی کی طرح ہیں، لیکن اگر پنجاب کے عوام پر تنقید کی جائے گی تو جواب ضرور دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ پنجاب کی عوام کے حقوق کی محافظ ہیں اور کسی کو ان پر انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ اب پنجاب کے ہر شہر میں ترقی کے منصوبے جاری ہیں، گرین اور الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں، صاف پانی، سیوریج، سڑکیں اور گھروں کے منصوبے بھی مکمل ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے موقع دیا ہے، تو میں عوام کو جواب دہ بھی ہوں، اور ان کی خدمت بھی میری اولین ترجیح ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter