ٹی سی پی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر کھول دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر کی کارروائی مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ٹینڈر کی نسبت اس بار ٹی سی پی کو کم قیمت پر پانچ بولیاں موصول ہوئیں، جن کی تفصیلات رپورٹ میں شامل کی گئی ہیں۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق، ٹی سی پی نے 8 ستمبر کو چینی کے ایک لاکھ میٹرک ٹن کے ٹینڈر کھولا، جس میں بولیوں کی قیمت 545 سے 578.50 ڈالرز فی میٹرک ٹن کے درمیان تھیں۔ کم ترین بولی 545 ڈالرز فی میٹرک ٹن یو اے ای کی ایک کمپنی کی جانب سے دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چینی کے اس ٹینڈر کو منظور کرنے کا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

قبل ازیں، ٹی سی پی نے 21 اگست کو دو لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا جس میں چھ بولیاں موصول ہوئیں، جن میں کم ترین بولی 560 ڈالرز فی میٹرک ٹن تھی۔

چینی بحران پر حکومت حرکت میں، چند روز میں قیمتیں کم ہونے کی امید

وفاقی کابینہ نے جولائی میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دی تھی۔ اس ٹینڈر میں بولیوں کی حد 560 سے 592 ڈالرز فی میٹرک ٹن رہی۔

واضح رہے کہ چینی کی درآمد کا فیصلہ سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے کیا گیا ہے اور وفاقی حکومت نے چینی کی درآمد پر ٹیکسوں سے استثنیٰ بھی فراہم کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter