آصف زرداری کے بغیر سسٹم چھ ماہ نہیں چل سکتا، گورنر پنجاب سلیم حیدر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ اگر آصف علی زرداری ایوانِ صدر میں نہ ہوتے تو موجودہ سسٹم چھ ماہ بھی نہ چل پاتا۔

جڑواں شہر راولپنڈی میں صدر مملکت آصف زرداری کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیم حیدر نے کہا کہ سابق صدر نے بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پارٹی کو متحد رکھا اور انتہائی مشکل وقت میں قیادت کی۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی دلیری اور سیاسی بصیرت نے پیپلز پارٹی کو ٹوٹنے سے بچایا۔ بے نظیر کی شہادت کے بعد پارٹی تقسیم ہو سکتی تھی، مگر زرداری نے سب کو ساتھ لے کر چلے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، کارکن گلی محلوں میں بلاول بھٹو کا پیغام لے کر نکلیں۔ ہم نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہے اور الیکشن میں تیر پر مہر لگا کر عوام اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آصف زرداری جیسا سیاسی تدبر رکھنے والا کوئی دوسرا نہیں۔ اگر آج سسٹم قائم ہے تو اس کا سہرا آصف زرداری کے صدر ہونے کو جاتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter