دریائے ستلج اور سندھ میں سیلابی صورتحال، بستیاں زیرِ آب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج اور سندھ میں پانی کی سطح بلند، کھڑی فصلیں اور بستیاں متاثر، عوام کو نقل مکانی کی ہدایت۔

بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں اضافی پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

latest urdu news

ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام پر پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں بہاولپور کے علاقے ڈیرہ بکھا کے قریب زمیندارہ بند ٹوٹنے سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی تیار فصلیں زیرِ آب آگئیں جبکہ ایمپریس برج پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

قصور کے گنڈا سنگھ والا سے ملحقہ دیہات میں پانی داخل ہونے کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ پاکپتن اور عارف والا میں انتظامیہ نے پیشگی احتیاطی اقدامات شروع کردیے ہیں تاکہ ممکنہ خطرات کو کم کیا جا سکے۔

ادھر دریائے سندھ میں بھی خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے جہاں تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سیلابی ریلے کے نتیجے میں تونسہ کی 60 سے زائد بستیاں زیرِ آب آگئی ہیں اور تونسہ، دراہمہ اور غازی گھاٹ کے کچے علاقوں میں پانی داخل ہوچکا ہے۔

سندھ میں شدید بارش اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری

انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ آبادی کو فوری نقل مکانی کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ مقامی آبادی اپنے مویشیوں اور گھریلو سامان کے ساتھ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو رہی ہے، تاہم کئی علاقوں میں پانی کی تیز رفتاری اور راستوں کے متاثر ہونے کے باعث مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter