سپارکو کی پیشگوئی، پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

SUPARCO نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ ذوالحج 1447 ہجری کا آغاز 18 مئی بروز پیر سے متوقع ہے۔

latest urdu news

سپارکو کے ترجمان کے مطابق 17 مئی کو غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی، جس کے باعث اسی شام ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر 17 مئی کو چاند نظر آ گیا تو یکم ذوالحج 18 مئی کو ہوگی اور اس حساب سے ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی۔

عیدالاضحیٰ پر گوشت کی تقسیم: مستحقین تک خوشیاں کیسے پہنچائیں؟

تاہم سپارکو نے واضح کیا ہے کہ ذوالحج کے چاند اور عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا حتمی اعلان Central Ruet-e-Hilal Committee کی جانب سے رویتِ ہلال کے بعد کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter