اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی، چھپائی کابینہ کی منظوری سے مشروط

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیٹ بینک نے جدید سیکیورٹی فیچرز سے مزین نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی، حتمی چھپائی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد شروع ہوگی۔

کراچی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے، تاہم نوٹوں کی چھپائی اور اجرا کا عمل وفاقی کابینہ کی حتمی منظوری سے مشروط ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں ایک اہم پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔

latest urdu news

پریس کانفرنس میں مانیٹری پالیسی، شرح سود اور دیگر معاشی امور پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے بتایا کہ نئے نوٹوں کا ڈیزائن ایک بین الاقوامی ماہر نے تیار کیا ہے، جس میں عالمی معیار کے سیکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں تاکہ جعلسازی کا مؤثر سدباب ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش بعض نوٹوں کی تصاویر درحقیقت جنوری 2024 میں ہونے والے ایک آرٹ مقابلے کا حصہ تھیں، اور ان کا اصل ڈیزائن سے کوئی تعلق نہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ مالیاتی نظام کو مزید شفاف بنانے، جعلی نوٹوں کی روک تھام اور عوامی اعتماد میں اضافے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اگر وفاقی کابینہ کی منظوری بروقت مل گئی تو یہ نوٹ آئندہ چند مہینوں میں عوامی گردش میں آ سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے یہ اقدام کرنسی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter