فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں یادگار شہداء پر خصوصی تقریب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، پاک فوج کے سربراہ اور حالیہ ترقی پانے والے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یادگار شہداء پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن پر قربان ہونے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

latest urdu news

تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے اعزاز کو پوری قوم، افواج پاکستان، شہداء، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی ان تمام بہادر مرد و خواتین کی خدمات کا اعتراف ہے جو وطن کے دفاع میں پیش پیش رہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کی گئی بلاجواز اور بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف ہماری افواج جس استقامت سے کھڑی رہیں، وہ قابل فخر ہے،فیلڈ مارشل نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہی اصل ہیرو ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت آج پاکستان محفوظ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان نے بھارت کے خلاف بڑی عسکری کامیابی کے بعد جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا تھا، بیجز لگانے کی خصوصی تقریب آج شام پانچ بجے ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter