راولپنڈی: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جس پر وہ توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔
سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ ملاقات ان کا آئینی اور قانونی حق ہے اور وہ بانی پی ٹی آئی کے نامزد کردہ نمائندہ ہونے کے ناطے کابینہ تشکیل دینے کے لیے رہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد کابینہ کے افراد کا انتخاب کیا جائے گا۔
مریم نواز نے مبارکباد نہیں دی، خیبر پختونخوا میں گندم بند کر دی: سہیل آفریدی
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے حال ہی میں اعلیٰ سطح اجلاس میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنانے اور سفارشات کے کلچر کے خاتمے کا فیصلہ کیا تھا۔
