5
سیالکوٹ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ پسرور روڈ پر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑی بس سے جا ٹکرائی۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار تمام 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔
