ٹرمپ نے پیار کی پینگیں ہمارے ساتھ ڈالیں اور دفاعی معاہدہ بھارت سے کر لیا، شیخ رشید کا طنز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے امریکا کے حالیہ فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے پیار کی پینگیں ہمارے ساتھ ڈالیں مگر 10 سالہ دفاعی معاہدہ بھارت سے کر لیا۔

latest urdu news

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جسٹس صداقت علی نے میرا نام ای سی ایل سے نکالا تھا جبکہ اے ٹی سی نے بھی بیرون ملک جانے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کریں گے کیونکہ عدالتی حکم کے باوجود میرا نام فہرست سے نہیں نکالا گیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، مقدمات کی ہر پیشی پر عدالت میں پیش ہوتا ہوں جبکہ وقوعہ کے وقت میں ملک میں موجود بھی نہیں تھا۔

عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کو عمرے پر جانے سے روک دیا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر ہونے والے فیصلے دوغلے معیار کو ظاہر کرتے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ پاکستان کے لیے تشویشناک ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک جانے سے روک دیا تھا حالانکہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے انہیں سفر کی اجازت دے رکھی تھی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter