دبئی ایئرشو میں بھارتی طیارے کے حادثے پر شاہد آفریدی کا ردعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی ایئرشو میں بھارتی جنگی طیارے کے حادثے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ: “کسی کے غم پر خوش نہیں ہونا چاہیے، دشمن مرے تے خوشی نہ کرییے، سجناں وی مر جانا ہے۔”

latest urdu news

خیال رہے کہ دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران بھارت کا تیجس جنگی طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے اچانک گر کر تباہ ہو گیا، جس میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثہ فنی خرابی کی وجہ سے پیش آیا اور اس کے باعث ایئر شو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی حالیہ پالیسیوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ چیئرمین محسن نقوی درست سمت میں کرکٹ کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور ملک میں کرکٹ ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے۔

بھارتی جنگی طیارہ تیجس گرنے کے بعد HAL کے شیئرز میں کمی، دفاعی صنعت پر سوالات

آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ٹیموں کی تعداد بڑھنے سے کھلاڑیوں کے لیے مواقع میں اضافہ ہوگا، اور ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے کھلاڑی مکمل طور پر محنت کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter