راولپنڈی میں معمولات زندگی بحال: تعلیمی ادارے، سڑکیں اور موبائل سروسز فعال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں مذہبی جماعت کے چار روزہ احتجاج کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے، جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی تمام اہم رابطہ سڑکوں کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق مری روڈ سمیت دیگر مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک روانی بحال ہو چکی ہے، جبکہ تجارتی مراکز اور دکانیں بھی کھل گئی ہیں۔ تاہم مری روڈ سے فیض آباد کا راستہ اور اسلام آباد میٹرو بس سروس تاحال بند ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جے پی روڈ، ڈبل روڈ اور ایکسپریس وے سمیت راولپنڈی سے نائنتھ ایونیو تک تمام راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں، دونوں شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ ڈیٹا سروسز کی بندش ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد عوام کو رابطے میں آسانی میسر آ گئی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں مذہبی جماعت کا احتجاج جاری، شہری زندگی مفلوج

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter