سعودی عرب اور پاکستان کی طاقت ہو تو دنیا میں کس میں جرأت ہے ہمارے مقابلے کی، رانا ثنااللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا ثنااللہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر گہرا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت سعودی عرب کے خلاف جارحیت کے برابر سمجھی جائے گی۔

انہوں نے اس معاہدے کو نہایت اہم اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہماری عسکری اور سیاسی قیادت اور پوری قوم کے لیے مبارکباد کا موقع ہے۔

latest urdu news

رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ دفاعی اتحاد کسی اچانک واقعہ کی بنیاد پر نہیں بنا بلکہ طویل عرصے سے چل رہی بات ہے اور مستقبل میں متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد خطے میں خطرات بڑھ گئے ہیں اور اس معاہدے نے اس خطرے کے خلاف مضبوط قدم اٹھانے کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے اسے مسلم امہ کے اتحاد کی شروعات قرار دیا جو ہمارے خوابوں اور خواہشات کا اظہار ہے۔

رانا ثنااللہ نے زور دیا کہ اگر وسائل سعودی عرب کے پاس ہوں اور طاقت پاکستان کے پاس ہو تو دنیا میں کوئی جرات نہیں کر سکتا جو ہمارے مقابلے میں آ سکے۔

پاک سعودی معاہدہ بھارت کیلئے غیر متوقع سرپرائز تھا: مشاہد حسین سید

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی اقتصادی طاقت عالمی سطح پر مشہور ہے اور پاکستان کی عسکری قوت بھی قابلِ قدر ہے۔ دونوں ممالک کا یہ دفاعی معاہدہ پوری دنیا کو ایک واضح پیغام دیتا ہے کہ دونوں ممالک ایک ہیں اور ان کے خلاف کوئی بھی حملہ مشترکہ جارحیت تصور کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ ایک نئی عالمی طاقت کی شکل ہے، جو ویٹو پاور ممالک کے برابر ہے اور اسے کم نہیں سمجھنا چاہیے۔ رانا ثنااللہ نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ بعض عناصر ذاتی معاملات میں الجھے رہتے ہیں اور قومی مفادات پر توجہ نہیں دیتے، ان کو چاہیے کہ وہ ملک و قوم کی بات کریں اور اس اہم موڑ پر مثبت رویہ اپنائیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter