وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا ریلیف پیکج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی کے ستائے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا۔ پنجاب کی پاور کمپنیوں کے ٹیرف میں 30 سے 40 فیصد تک کمی کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کے ماہانہ بجلی بلوں میں واضح کمی متوقع ہے۔

latest urdu news

یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کے 26ویں اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت خود وزیراعلیٰ مریم نواز نے کی۔ اجلاس میں مہنگائی اور معاشی دباؤ سے نبردآزما عوام کے لیے متعدد اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ حکومت وہی کرتی ہے جو وعدہ کرتی ہے، اور مسلم لیگ (ن) عوام کے اعتماد پر پوری اترے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ ریلیف عام صارفین کو فوری طور پر محسوس ہوگا اور اس اقدام سے ہزاروں گھرانوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

کسانوں کے لیے سبسڈی اور نئی اسکیم

اجلاس میں زرعی شعبے کو بھی خصوصی توجہ دی گئی، اور وزیراعلیٰ نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے ایک بڑے مالی پیکیج کا اعلان کیا۔ اُن کے مطابق 5 لاکھ 14 ہزار کسانوں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے سبسڈی کی ادائیگی مکمل کی جا چکی ہے۔ مزید تفصیلات اور کسانوں کے لیے خصوصی سبسڈی پروگرام کے بارے میں یہاں جانیں: مریم نواز کا کسان ریلیف پیکج 2025۔ کابینہ نے چیف منسٹر ویٹ پروگرام 2025 کی بھی منظوری دے دی، جو آئندہ فصل کے لیے مزید سہولتیں فراہم کرے گا۔

ایئر پنجاب کی منظوری

کابینہ اجلاس میں ایک اور اہم پیش رفت صوبے کی پہلی ایئر لائن کمپنی "ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ” کے قیام کی منظوری تھی۔ یہ ایئر لائن ایک سال کے اندر فعال کر دی جائے گی اور اس کا مقصد نہ صرف سفری سہولیات بہتر بنانا ہے بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرنا ہے۔

مزدوروں کے تحفظ کے لیے سخت ہدایات

مریم نواز نے مزدوروں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ کسی مزدور کی جان کی قیمت پر ترقی قبول نہیں۔ انہوں نے پانچ منزلہ عمارتوں سے گرنے والے حادثات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام صنعتی ورکرز کو سیفٹی گیئر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ صفائی کے عملے، خاص طور پر گٹروں کی صفائی کرنے والے کارکنان کے لیے بھی مکمل حفاظتی کٹس فراہم کرنے کا حکم دیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter