پنجاب پولیس نے نیو ایئر نائٹ کے لیے 25 ہزار اہلکاروں کے ساتھ سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس نے نئے سال کی رات کے حوالے سے جامع سیکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے، جس کے تحت 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار مختلف شہروں میں تعینات ہوں گے۔ آئی جی عثمان انور نے واضح کیا ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی، اور خواتین و شہریوں کو تنگ کرنے والے شرپسند عناصر کو سخت کارروائی کے بعد حوالات میں منتقل کیا جائے گا۔

latest urdu news

اسلام آباد میں بھی ہلڑ بازی، ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کے خلاف 8 خصوصی اسکواڈز تشکیل دیے گئے ہیں، جبکہ تفریحی مقامات پر ٹریفک کے خصوصی دستے تعینات کیے جائیں گے۔ پولیس کے مطابق آج شام 7 بجے سے رات 3 بجے تک اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی، اور والدین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بچوں کو ون ویلنگ اور انڈر ایج ڈرائیونگ سے روکیں۔

اسی طرح مری میں بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او مری کے مطابق یہ اقدام سیاح فیملیز کے لیے پُرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، اور اگلے دو روز مری مال روڈ پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں، غیر ضروری ہلڑ بازی سے گریز کریں اور اپنے اور دوسروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں تاکہ نئے سال کی رات محفوظ اور خوشگوار رہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter