پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے تنخواہوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں ہنرمند، نیم ہنرمند اور غیر ہنرمند مزدوروں کی روزانہ اور ماہانہ اجرتوں کا تعین کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق:
ہنرمند مزدوروں کی روزانہ اجرت میں 1,975 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی ماہانہ تنخواہ 45,945 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نیم ہنرمند افراد کی اجرت میں 1,558 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی ماہانہ تنخواہ 43,108 روپے طے کی گئی ہے۔
غیر ہنر مند مزدوروں کی اجرت میں 1,538 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ان کی ماہانہ تنخواہ 40,000 روپے ہوگی۔
یہ اقدام مہنگائی کے موجودہ دور میں مزدور طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی ایک مثبت کاوش قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ہزاروں گھرانے مستفید ہوں گے۔