پنجاب حکومت نے ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے نافذ کر دیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے لیے بھاری جرمانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام سڑکوں پر نظم و ضبط قائم کرنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔

latest urdu news

حکام نے بتایا کہ گاڑیوں سے دھواں یا آلودگی پیدا کرنے پر موٹرسائیکل کے مالکان سے 5,000 روپے، کار اور جیپ کے مالکان سے 10,000 روپے، پبلک سروس گاڑیوں (PSVs) سے 15,000 روپے اور بھاری ٹرانسپورٹ گاڑیوں (HTVs) سے 20,000 روپے جرمانہ لیا جائے گا۔ اسی طرح نو پارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرنے، فٹ پاتھ یا مرکزی سڑک پر رکاوٹ ڈالنے پر بھی مختلف قسم کی گاڑیوں کے لیے جرمانے مقرر کیے گئے ہیں۔

ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والے ڈرائیورز سے کار اور جیپ کے لیے 10,000 روپے، PSVs کے لیے 15,000 روپے اور HTVs کے لیے 20,000 روپے جرمانہ لیا جائے گا۔ کم عمر ڈرائیورز کے لیے سب سے زیادہ جرمانے رکھے گئے ہیں، جس میں موٹرسائیکل کے لیے 25,000 روپے، کار اور جیپ کے لیے 30,000 روپے، PSVs کے لیے 50,000 روپے اور HTVs کے لیے 100,000 روپے کا جرمانہ ہوگا۔

حیدرآباد میں ٹریفک چالان کے جرمانوں میں 700 فیصد اضافہ

متحرک گاڑی سے کچرا پھینکنے، موبائل فون استعمال کرنے یا موٹرسائیکل پر دو سے زیادہ مسافر لے جانے پر بھی جرمانے مقرر کیے گئے ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ یہ قوانین سختی سے نافذ کیے جائیں گے تاکہ شہری محفوظ ماحول میں سفر کر سکیں اور سڑکوں پر حادثات کی شرح کم کی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter