103
راولپنڈی ہائی کورٹ بینچ نے 24 اور 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 21 کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔ عدالت نے ہر ملزم کو ایک، ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے نو مئی، 4 اکتوبر، 24 نومبر اور 26 نومبر کے احتجاجی کیسز میں گرفتار تمام ملزمان کو ضمانت دینے کا حکم جاری کیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان مقدمات کے تحت گرفتار کوئی بھی پی ٹی آئی کارکن اب قید نہیں رہا۔
یہ عدالتی پیش رفت پاکستان تحریک انصاف کے لیے ایک اہم قانونی ریلیف تصور کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد کارکنوں کی رہائی ممکن ہو سکی ہے۔