پی ٹی آئی کا علی امین گنڈاپور کے بیانات پر ایکشن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیانات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے، خاص طور پر بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق ان کے ریمارکس پر۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے علی امین گنڈاپور کے ان انٹرویوز اور بیانات کا بغور جائزہ لیا، جن میں انہوں نے پارٹی کے بانی کے اہل خانہ کے بارے میں بات کی تھی۔ ویڈیوز، بیانات اور متعلقہ مواد کا تجزیہ کیے جانے کے بعد پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے خلاف مناسب ایکشن لیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق فیصلہ لینے سے پہلے تمام بیانات اور انٹرویوز کا جائزہ لیا گیا اور اب رہنما کی پوزیشن یا عہدے کے حوالے سے آئندہ مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔

عمران خان کی رہائی کی کوششیں، محسن نقوی نے فیلڈ مارشل سے بات کی: علی امین گنڈاپور

پی ٹی آئی کی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق کوئی بھی بیان پارٹی اندر برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے بھی کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بہت سی باتیں کی ہیں اور ان تمام بیانات کا جواب پارٹی کی جانب سے مناسب طریقے سے دیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter