صدر اور وزیرِاعظم کی خضدار اسکول بس حملے کی مذمت، بھارتی پشت پناہی پر شدید ردِعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے بم حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا ہے، دونوں رہنماؤں نے اس حملے کو سفاکی کی انتہا قرار دیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ اور غیر انسانی اقدام ہے، بھارت پاکستان کے خلاف دہشتگردوں کی سرپرستی میں ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کی پشت پناہی سے ہونے والی دہشتگردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا اور ملک دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

latest urdu news

صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگرد نہ صرف علم کے دشمن ہیں بلکہ وہ بلوچستان کی ترقی کے بھی مخالف ہیں، ہم ان درندوں کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر اپنے مکروہ عزائم ظاہر کر رہے ہیں، انہوں نے شہید بچوں اور اساتذہ کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سرزمین پر امن و تعلیم دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور ان کے عزائم خاک میں ملا دیے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter