پیپلز پارٹی نے سولر پینل پر ٹیکس مسترد کر دیا، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناکافی قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے وفاقی بجٹ 2025-26 پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنا عوام دشمن اقدام ہے، جسے پیپلز پارٹی مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے موجودہ حالات میں تنخواہوں اور پنشن میں کیا گیا اضافہ ناکافی ہے اور اس سے عوام کو کوئی حقیقی ریلیف نہیں ملے گا۔ شازیہ مری نے حیدرآباد تا کراچی موٹر وے منصوبے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 400 ارب روپے کے منصوبے کے لیے صرف 15 ارب روپے مختص کرنا دراصل اس منصوبے کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔

دوسری جانب، وفاقی بجٹ میں سولر پینلز پر ٹیکس کی تجویز کے بعد مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں دکانداروں نے فی واٹ 3 سے 6 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سولر پینلز پر ٹیکس لگانے سے نہ صرف گرین انرجی کے فروغ میں رکاوٹ پیدا ہوگی بلکہ عام صارفین پر اضافی بوجھ بھی پڑے گا، جو بجلی کے بلوں سے نجات کی تلاش میں سولر توانائی کا رخ کر رہے تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter